Rules & Regulations
ہوپ آف اوور سیز پاکستانیز نے دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک تنظیم قائم کی ھے ہم ہوپ آف اوور سیز پاکستانیز کے ممبران تنظیم کے نظم وضبط کے لئے اس آئین اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں گے۔
تنظیم کا آفیشل نام
ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز ھو گا۔ (H.O.O.P)
دفتر
تنظیم کا مرکزی دفتر بمقام مانگٹ، منڈی بہاؤالدین پھالیہ روڈ ہوگا۔
تنظیم کا قیام اور مقاصد
تنظیم کے قیام کے مقاصد یہ ہیں.
- تنظیم کے اراکین کے درمیان یکجہتی اورباہمی تعاون کو فروغ دینا۔
- اوورسیز کو پاکستان میں قانونی مدد اورمعاونت فراہم کرنا ہیں۔
- انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لئے فری تعلیمی راهنمائی اور کیریئر کانسلنگ فراهم کرنا۔
- ہنگامی معاملات میں اور درج ذیل میں سے کسی بھی صورت حال میں فوری طور پر مدد کرنا۔
- رجسٹرڈ ممبر کی موت کی صورت میں ڈیڈ باڈی کی پاکستان ائیر پورٹ تک
- ترسیل پلس ایک ہزار ڈالر۔
- جس رجسٹرڈ ممبرکی ڈیتھ پاکستان میں ہواس کو ایک ہزار پانچ سو ڈالر کی ترسیل کا یقینی بنانا۔
- جو والدین دونوں تنظیم کے دونوں رجسٹرڈ ممبران ہوں گے ان کے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی ڈیڈ باڈیز انہی فنڈز میں سے پاکستان منتقل کرنا۔ جس میں بچے کا رجسٹرڈ ہونا نہ ہونا ضروری نہیں لیکن اٹھارہ سال سے کم ہونا یقینی ہے، جس میں ڈیڈ باڈی کا مکمل خرچہ ائیرپورٹ تک اور ایک ہزار ڈالر جیسا اوپر لکھا ہوا ہے تنظیم ادا کرے گی۔
- کسی بھی حادثاتی موت میں تنظیم اپنے رجسٹرڈ ممبران کے لیے فی الفور کردار ادا کرنے کی پابند ہوگی۔
تنظیم کی رکنیت
- فلاحی تنظیم کی رکنیت تمام اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کھولی جائے گی جو ابتدائی طور پر سالانہ ممبر شپ فیس کےساتھ مشروط ہے۔
- رکنیت کے لیے ہر درخواست دہندہ کو کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم مکمل کرنا ہوگا۔
- اس طرح کے فارم کے ساتھ ایک رجسٹریشن فیس ہوگی جو کہ مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعہ طے کی جائے گی ۔
- رجسٹریشن فارم کمیشن کے دفتر مانگٹ، پھالیہ روڈ ، منڈی بہاؤالدین اور
- مختلف مملک کی مقامی تنظیموں سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
- ہر رجسٹر ڈ ممبر کو سالانہ سو امریکی ڈالرادا کرنا ہوگا۔
رکنیت سے معطلی
رکنیت کا خاتمہ / اخراج / علیحدگی
تنظیم کی رکنیت درج ذیل صورتوں میں ختم ہو جائے گی
- اگر بندہ فوت ہو گیا۔
- کسی معاملے میں جھگڑے کی صورت میں رکنیت سے نکال دیا جانا۔
- تنظیم سے کسی رکن کے نکلنے کی صورت میں رکن کو تنظیم کے چئیر مین کو تحریری درخواست دینی ھوگی۔
- جس سے متعلق فیصلہ چئیر مین+ بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے ساتھ کرے گا
- ایک رکن کم از کم چھ ماہ تک تعاون کرنے کے بعد ہی تنظیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
- بورڈ اور ایگزیکٹو کونسل کو کسی رکن کو اس کی رکنیت سے معطل کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔لیکن اکثریتی فیصلے کے بعد کوئی بھی فرد واحد ایسا کرنے کا اختیار نہ رکھتا ہو گا۔
- اس کاروائی سے متعلق تمام اراکین کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
- ایک معطل رکن اپنے کیس پر نظر ثانی کے لئے بورڈ سے اپیل کر سکتا ہے۔
- بورڈ ممبر ان کی اپیل پر ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے گا جسے مینجمنٹ کمیٹی کہا جاتا ہے۔
- اپیل سے متعلق ایگزیکٹو کونسل کو بھی مطلع کیا جائے گا اور میمجمنٹ
- کمیٹی کے ذریعے دو ہفتےکے اندر متاثرہ ممبر کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ رکن کی برطرفی رکن کی معطلی کے طریقہ کار پر عمل کرے گی۔
- اس کے علاوہ کسی رکن کو نکالنے کے حتمی فیصلے کی توثیق بعد میں ہونے والی ووٹنگ میں سادہ اکثریت سے کی جائے گی ۔
- میمجمنٹ کمیٹی کمیٹی متعلقہ ممبر کوبرطرفی کی اطلاع دے گی۔
گورننس کا ڈھانچہ
تنظیم بورڈ اور ایگزیکٹو کونسل پر مشتمل ھو گی۔
بورڈ کے 7 ممبران
- بورڈ ممبر نصر اقبال گوندل
- بورڈ ممبر حسنین گوندل
- بورڈ ممبر مظہر اقبال رانجھا
- بورڈ ممبر عقیل دانش گوندل
- بورڈ ممبر شہباز افضل مانگٹ
- بورڈ ممبر تنویر مارتھ
- بورڈ ممبر مدثر اقبال گوندل
- بورڈ خود مختار ادارے کے طور پر کام کرے گا اور اسے تنظیم کی تمام کمیٹیوں، کونسلوں اور متعلقہ اداروں پر صدارتی اختیار حاصل ھو گا ۔
- بورڈ ممبران میں سے ھی ایک ممبر بورڈ کی طرف سے ترجمان ھو گا ۔
- تنظیم کے انتظامی معاملات ایگزیکٹو کونسل کے زیر اختیار ھوں گے بورڈ اس میں مداخلت نہیں کرے گا ۔
- ایگزیکٹو کونسل اور بورڈ کے فیصلے سادہ اکثریت سے کیے جائیں گے، کسی بھی نئے قانون اور پرانے قانون کی تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔
- سائن اپ کرنا اور تنظیم کی رکنیت میں اضافہ ایگزیکٹو کونسل اور بورڈ کی مشترکہ ذمہ داری ھو گی۔
ایگزیکٹو کونسل کے 8 ممبر ھوں گے
- سر پرست اعلیٰ ساجد تارڑ
- چئیرمین مہران زیب تارڑ
- سینئر وائس چئیرمین اظہر اقبال تارڑ
- وائس چئیرمین فہد اقبال گوندل
- جنرل سیکرٹری مدثر فیض رانجھا
- ایڈیشنل جنرل سیکرٹری
- فنانس سیکرٹری حافظ شاہد رسول
- ڈپٹی فنانس سیکرٹری
- انفارمیشن سیکرٹری میاں عرفان یعقوب
:چئیرمین
- تنظیم کے تمام اجلاسوں کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بلائیں گے،اور ان کی صدارت کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں سئینیر وائس چئیرمین یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔
- تمام اجلاسوں میں تنظیم کے مرکزی ترجمان ہوں گے۔
- ایگزیکٹیو کونسل کے کیے گے فیصلوں پر عمل درآمد والے مرحلے کی نگرانی کریں گے۔
- ایگزیکٹیو کونسل کےمتعلق محتلف کمیٹیاں بنانے کا مجاز ہو گا۔
- تنظیم کے ہر کام کی مکمل دیکھ بھال اور نگرانی کریں گے
:سئینیر وائس چئیرمین
- چئیرمین صاحب کی غیر موجودگی میں کام کریں گے۔اور ان کو چئیرمین صاحب کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔
- چئیرمین صاحب کے فرائض ادا کرنے میں ان کی معاونت کرنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کی تمام کمیٹیوں کے ممبر ہوں گے اور ان کی سرگرمیوں کی دیکھ بھال کریں گے۔
- چئیرمین صاحب کے عہدے سے ہٹنے ( استعفی ، نااہلی، عدم اعتمادی) وغیرہ کے بعداس عہدے پر ایک ماہ کے لیےچئیرمین صاحب کی حیثیت سے کام کرنے کے پابند ہوں گےاس کے بعد عہدے کو بزریعہ ووٹنگ دوبارہ مکمل کیا جائے گا۔
:وائس چئیرمین
- چئیرمین صاحب اور سینیر وائس چئیرمین صاحب کی غیر موجودگی میں کام کریں گے۔
- اور ان کو چئیرمین صاحب کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔
- چئیرمین صاحب کے فرائض ادا کرنے میں ان کی معاونت کرنے کے پابند ہوں گے، جہاں ان کو مدد درکار ہو گی۔
- تنظیم کی تمام کمیٹیوں کے ممبر ہوں گے اور ان کی سرگرمیوں کی دیکھ بھال کریں گے۔
- چئیرمین صاحب اور سینیر وائس چئیرمین کے عہدے سے ہٹنے ( استعفی ، نااہلی، عدم اعتمادی) وغیرہ کے بعداس عہدے پر ایک ماہ کے لیےچئیرمین صاحب کی حیثیت سے کام کرنے کے پابند ہوں گےاس کے بعد عہدے کو بذریعہ ووٹنگ دوبارہ مکمل کیا جائے گا۔
:جنرل سیکرٹری
- جنرل سیکرٹری صاحب ایجنڈا تیار کریں گے، بورڈ اور ایگزیکٹیو کے اجلاس بلائیں گے، بعد میں ہونے والی میٹنگ کے منٹس تیار کریں گے، بورڈ اور ایگزیکٹیو کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے اسے برقرار رکھے گا۔
- چئیرمین صاھب کی منظوری کے بعد نوٹس تیار کرنا اور ہر جنرل میٹنگ کا ایجنڈا کم از کم ایک ہفتے پہلے تیار کرنا اور کی عہدیداران تک فراہمی کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔
- ہر اجلاس کی کاروائی کے منٹس کو نوٹ کرنا اور ان کو سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کے تمام خط و کتابت ،ریکارڈ کو سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کے تمام اراکین کی فہرست کنٹری ہیڈز کی معاونت سے بنانے اور سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کے ہر معاملات ( فنانس، کمیونیکیشن، سوشل میڈیا ، املاک وغیرہ) کو سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔
- جنرل سیکرٹری صاحب کی تنظیم کے ہر معاملات تک مکمل رسائی ہو گی( ویب سائٹ ، فیس بک، وغیرہ)
:ایڈیشنل جنرل سیکرٹری
- جنرل سیکرٹری صاحب کی غیر موجودگی میں ان کے ہر کام کو بخوبی ادا کرنے کا پابند ہو ں گے۔
- جنرل سیکرٹری صاحب کے فرائض ادا کرنے میں ان کی معاونت کے پابند ہوں گے۔
:فنانس سیکرٹری
- فنڈ کے اکاؤنٹس اور تنظیم کو جمع ہونے والی کسی بھی رقم کا حساب کتاب رکھنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کو جمع ہونے والی تمام سبسکر پشنز اور دیگر محصولات جمع کرنے کے پابند ہوں گے۔
- سات (7) دنوں کے نوٹس کے بعد جنرل میٹنگ کے سامنے پیش کرنے اور ہر عہدے کی مدت کے اختتام پر اور کسی بھی دوسرے وقت جنرل میٹنگ کی دو تہائی (3/2) اکثریت کی درخواست پر مالیاتی گوشوارے تیار کرنے سنبھالنے اور دکھانے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم سے تعلق رکھنے والی تمام رقم ایک تنظیم کے نامزد بینک میں جمع کرنے کے اور اس طرح کے تمام لین دین کی رسیدیں حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔
- تنظیم کی تمام چیک بک اور نقد کتا بیں اپنے پاس رکھیں ، تنظیم کے تمام اکاؤنٹ میں دستخط کنندہ بننا۔
- ایگزیکٹیو کونسل کی طرف سے رقم کی منظوری کے بعد وہ وہ اپنے دستخط نہیں روکیں گے ، جب تک کہ ایسا کرنےکے لیے بہت زبردست وجوہات نہ ہوں ۔
- کوئی بھی فنڈ دینے سے پہلے اس فنڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ضروری ہے اور ان کی اجازت کے بعد ہی دینے کے پابند ہوں گے ۔
:انفارمیشن سیکرٹری
- ان کے پاس تنظیموں کی ویب سائٹ اور سوشل پلیٹ فارمز کے انتظام اور نگرانی کی پوری ذمہ داری ہو گی تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپ ٹو ڈیٹ اور مشغول ہیں۔
- وہ تنظیموں کے ڈیٹا کی دیکھ بھال ، حفاظت اور ڈ یٹاکے تحفظ قواعد وضوابط کی تعمیل کے لیے ذمہ دار ہوں گا۔
- روزمرہ کے انتظامی کاموں اور ضرورت کے مطابق پروجیکٹس میں قیادت کی ٹیم کی مدد کرنا۔
- اس بات کو یقینی بنانا کہ متعلقہ معلومات کو اراکین، عہدیداران ، ممبران اور عوام میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیاجائے۔
- تنظیم کی سرگرمیوں میٹنگز ، اور دیگر اہم دستاویزات کے درست ریکارڈ کو برقرار رکھنا اور جنرل سیکرٹری صاحب سے شئیر کرنا۔
- جنرل سیکرٹری صاحب کی مشاورت کے بعد اندرونی اور بیرونی مواصلات کا انتظام کرنا بشمول ای میلز ، نیوز لیٹر ، اور سرکاری خط و کتابت ۔
بورڈ اور ایگزیکٹو کونسل کے انتخاب کا طریقہ کار
- *بورڈ ممبران کا انتخاب فی الحال *عبوری کمیٹی* کے زریعے عمل میں لایا جاۓ گا ۔
- تاہم آئندہ ٹرم میں دنیا بھر کی تنظیموں کے صدور کی ووٹنگ سے یہ پراسیس مکمل کیا جاۓ گا ۔
- ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب ہر کنٹری کے عہدیدران میں عام ووٹنگ کے ذریعے کریں گےجس کا انتظام بورڈ کرے گا۔
- فی الحال بذریعہ *عبوری کمیٹی* کیا جاۓ گا ۔
اہلیت کا معیار
ذیل کے مطابق ہوں گے۔
- بورڈ ممبر کے عہدے کی مدت2 سال اور تین ماہ ھوگی ۔(اصل مدت دو سال ھے تین ماہ بطور کئیرٹیکر ھو گی تاکہ اگلا ووٹنگ پرسیس مکمل ھوسکے)
- عہدیدارکے پاس عہدےسے متعلقہ مناسب قابلیت اور تجربہ ہونا چاہیے۔
- عہدے دار اورممبر اصل میں ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہو۔
- ممبر یا عہدے دار کسی بھی اس طرح کی کسی دوسری سماجی بہبود کی تنظیم کا حصہ نہیں ہوگا ۔
- ایگزیکٹو کونسل کے دوبارہ انتخاب کے لیے آخری تین (3) ماہ استعمال کیے جائیں گے۔
- ایگزیکٹو کونسل کی مدت دو سال ھو گی۔
- ہر کنٹری کی باڈی کے عہدے کی مدت دو سال ہوگی۔
- دو سالہ مدت یکم مئی 2024 سے شروع ہوتی ہے اور اگلے دو (2) سالوں میں 31 مئی 2026 کو ختم
- کنٹری کا ہیڈ ایگزیکٹیو منتخب کرے گی بورڈ سے اپروول کے بعد اور کنٹری ہیڈ اپنی بقایا باڈی خود بنانے کا اہل ہو گا۔اس میں کسی بھی قسم کا کردار نہ ایگزیکٹیو کا ہو گا نہ بورڈ کا(عہدےدارکامیرٹ پر ہونے کے بعد)
- مقررہ مدت کے بعد ، بورڈ ممبر اور ایگزیکٹو کونسل ممبران دونوں مسلسل دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کے عمل میں حصہ لے سکیں گے۔
- تیسری بار کوئی بھی عہدے دار کسی بھی پہلے والےعہدے کے انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہ ہو گا۔مثال کے طور پر اگر کوئی جنرل سیکرٹری یا بورڈ ممبرکے عہدے پردو بار اپنی مدت پوری کر چکا ہوتیسری بار اسی عہدے پر منتخب ہونے کے اہل نہ ہوں گے
- ہر عہدے دار کا نوٹیفکیشن ایک حلف نامے کے ساتھ منسلک ہوگا اس حلف نامے کوہرعہدیدار پڑھنے اور سائن کرکے واپس جنرل سیکرٹری صاحب کو دینے کا پابند ہو گا اس وقت تک نوٹیفکیشن قابل قبول نہ سمجھا جائے گا جب تک تنظیم کا حلف نامہ واپس جمع نہ کروایا گیا
- جہاں کوئی ممبر اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام نہیں دے رہا ہے، متعلقہ اتھارٹی کے ممبران بورڈ اور ایگزیکٹو کونسل اتفاق راۓ سے بذریعہ عدم اعتماد ووٹ اس ممبر کو عہدے سے معطل کر سکیں گے یہ قانون بورڈ اور ایگزیکٹو دونوں کے لئے ھو گا ۔
- اس ممبر کے نائب کوذمہ داری دے کر ایک ماہ میں دوبارہ اس عہدے کے لئے بذریعہ ووٹنگ نیا عہدیدار چنا جاۓ گا ۔
- بورڈ کا بنیادی کام قانون سازی اس میں ترامیم اور تنظیم کی عمومی دیکھ بھال ھو گا۔
- (اگر چئیرمین صاحب کسی بھی کام کو بغیر مشاورت کے اور ضد سے کرتے ہیں تو بورڈ بذریعہ جنرل سیکرٹری پوچھنے کا اور ایکشن لینے کا اختیار رکھتاہوگابذریعہ ذوم میٹنگ اسی طرح اگر بورڈ کاکوئی ممبر من مرضی اور رولز کو فالو نہ کرتا ہو تو چئیرمین صاحب ایکشن کا اختیار رکھتے ہوں گے ان دونوں صورتوں میں ہر فیصلہ دو تہائی اکثریت سے ہی قابل قبول تصور کیا جائے گا)
:نوٹ
تنظیم بالکل غیر سیاسی ہو گی لیکن ہر حکومت وقت کے ساتھ اپنے تنظیمی مفادات کے حصول کی خاطر کام کرے گی۔ اور ہر عہدیدار کا یا رجسٹرڈ ممبران کا کوئی بھی سوشل اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا موادتنظیم کا بیانیہ نہ ہو گا تنظیم کا بیانیہ تنظیم کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئیر کیا جائے گا۔

